اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار

جدہ(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم اور وزیر خارجہ بھیج کر صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اور اسرائیلی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ جانے کی غیرقانونی اورغیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کےدورے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری ،وحدت اورعلاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، یہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ریاست کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت لازمی ہیں، کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یااخلاقی حق نہیں رکھتی، ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو قانونی یاسیاسی اثر حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام ہارن آف افریقا اوربحیرہ احمر میں امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے، پاکستان نے اوآئی سی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا، پاکستان صومالی عوامی اورسکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوسراہتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا اقدام دہشتگردی کے خلاف عالمی اورعلاقائی کوششوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے، پاکستان نےاقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی، اسرائیل کی کارروائی بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام خطے میں سنگین اثرات پیدا کرسکتا ہے، صومالیہ کی ترقی اوراستحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صومالیہ نے قومی مفاہمت اورآئینی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ریاستی اداروں کی مضبوطی اوراقتصادی شعبے میں شفاف اصلاحات اہم ہیں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ عوامی ووٹ کی بنیاد پرانتخابات ہی صومالیہ کی ترقی کی علامت ہیں، کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں ضروری ہیں، پاکستان او آئی سی اورعرب ممالک کے ساتھ فلسطینی حق خود ارادیت کیلئے تعاون کرے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر