اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 16 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 16 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایڈشنل ڈی سی نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے 11 زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ سلنڈر دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دولہا کی والدہ اور دلہن بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں سلنڈر کے استعمال معمول ہے۔ترجمان پمز ڈاکٹر انیزہ جلیل نے کہا ہے کہ ای ڈی پمز کی ہدایت پر پمز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سلنڈر دھماکے کے 6جاں بحق افراد کو پمز لایا گیا۔ڈاکٹر انیزہ جلیل نے مزید بتایا کہ 11زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، آرتھو پیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ میں زخمیوں کا علاج جاری ہے، دھماکے کے زخمیوں کو چھت گرنے سے زیادہ زخم آئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر