صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی اجلاس، وزیر خارجہ شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

جدہ(نیشنل ٹائمز) صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا، اسحاق ڈار آج شام او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، اس کے علاوہ وہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا یہ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو خود مختار ملک تسلیم کرنے کے اعلان اور اس کے بعد صومالیہ میں ہونے والی تیز تر اشتعال انگیز تبدیلیوں کے تناظر میں ہو رہا ہے، او آئی سی اسرائیل کے اس اعلان کو صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی طرف سے صومالیہ کی عالمی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر اس کے اتحاد اور سلامتی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کریں گے اور اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی وسیع تر تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔خیال رہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کے شمال مغرب میں وہ خطہ ہے جس نے صومالیہ کی مرکزی حکومت کے خاتمہ کے بعد 1991ء میں اپنی آزادی کا اعلان کر دیا تھا، اب اس علاقے کی اپنی انتظامیہ، اپنا سکیورٹی نظام ہے اور یہاں وقفے وقفے سے الیکشن ہوتے رہتے ہیں، تاہم اسے ابھی تک اقوام متحدہ یا کسی بڑی عالمی تنظیم نے خود مختار ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔اسرائیل کی طرف سے حال ہی میں صومالی لینڈ کو خود مختار ملک تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد نہ صرف صومالیہ بلکہ مسلم دنیا میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان عالمی فورمز پر صومالیہ کی یکجہتی اور خود مختاری کی حمایت کرتا آیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر