یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی نرخ میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کا اوسط ٹیرف 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے، اس وقت ملک میں نافذ العمل فی یونٹ بجلی کے بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں، نیپرا کا متعین کردہ نیا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ زیادہ ہے۔رواں سال کیلئے ڈسکوز کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3 ہزار 379 ارب روپے لگایا گیا ہے، مالی ضروریات میں 2 ہزار 923 ارب روپے بجلی کی خریداری کی قیمت ہے، جبکہ 456 ارب 15 کروڑ روپے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات ہیں جس میں منافع شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال بجلی کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 101 ارب یونٹ لگایا گیا ہے، یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔یپرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر