کشمیریوں کی حمایت جاری، افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے جموں وکشمیر کے حوالے سے یوم حق خود ارادیت منایا گیا، یوم حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر قراردادوں کی یاددہانی ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہزاروں انسانی حقوق اورسیاسی رہنما جیلوں میں قید ہیں، بھارت5اگست2019کے بعد کشمیر کی آبادی کاتناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغان قیادت بیانات کے ساتھ قابل تصدیق،ٹھوس اورعملی ضمانتوں کے منتظر ہیں، افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے پر زور دیتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان نے چین کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا، چین نے مسئلہ کشمیر کوایک حل طلب تاریخی مسئلہ قراردیا۔انہوں نے بتایا کہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اورچین میں سی پیک 2.0کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات گمراہ کن ہیں، بھارت ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کا ریکارڈ خطے اورعالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا عکاس ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپاسکتے، بھارت کو دوسروں کو وعظ دینے کے بجائے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر