علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری کیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے کہ ملزم روپوش ہو چکا ہے، اس لیے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور اسے اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف کارروائی شروع کی جائے، عدالتی ریکارڈ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر