پاکستان انڈر19 ٹیم نے زمبابوے کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

ہرارے(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر انڈر 19 ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز جیت لی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 158 رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں، محمد شایان نے 38 رنز بنائے۔قبل ازیں ہرارے میں ہونیوالے انڈر 19 ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے انڈر 19 ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے مائیکل بلگناٹ 60رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، بینی زوزے نے 16اور لیروئے چیوولا نے 15رنز بنائے، ٹیٹینڈا چیموگورو 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ زمبابوے کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 ، عبدالسبحان نے 2 جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر