سلمان خان کے والد نے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے کیا کیا تھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے ماضی میں بیٹے کو بچانے کے لئے اسکی سزا خود بھگت کر اس بات کو ثابت کردیا کہ والدین اپنی اولاد کو مشکلات اور تکلیف سے بچانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والد سلیم خان نے اسکول میں ان کی جگہ سزا بھگتی۔سلمان خان نے بتایا کہ جب وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔ جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟‘ جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں‘۔سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا سلمان کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے‘۔ یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جا کر کھڑے ہوگئے۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے کافی قریب ہیں اور وہ اب بھی پرتعیش گھر کے بجائے اس فلیٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کے والدین بھی رہائش پذیر ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر