چینی کرنسی نوٹ کا حصہ بننے والی خاتون 50 سال بعد مل گئی

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) لگ بھگ 50 سال بعد چین کے ایک کرنسی نوٹ میں نظر آنے والی خاتون کو آخرکار دریافت کرلیا گیا۔ون یوآن گرل کے نام سے معروف اس خاتون کو چینی صوبے Guizhou کے ایک سوشل میڈیا صارف نے 26 نومبر کو ایک ویڈیو میں 65 سالہ شائی نیان کو پیش کیا۔شائی نیان ایک عام کاشتکار خاتون ہیں جن کا تعلق اسی صوبے کی ایک اقلیتی برادری ڈونگ سے ہے۔مگر ان کی عرفیت ون یوآن گرل کو چین بھر میں جانا جاتا ہے۔16 سال کی عمر میں شائی نیان اپنے گاں کے قریب ایک بازار میں سہیلیوں کے ساتھ گئی تھیں۔انہوں نے ڈونگ افراد کا روایتی لباس پہن رکھا تھا جبکہ کانوں میں چاندی کے بڑے جھمکے موجود تھے۔ایک اسٹال میں جب وہ سامان دیکھ رہی تھیں تو کسی نے ان کا بازو کھینچا۔وہ 30 سال سے زائد عمر کا شخص تھا جس نے مسکراتے ہوئے شائی نیان کو کہا کہ وہ ساکت اس طرح کھڑی ہوں کہ ان کا چہرہ سائیڈ سے نظر آئے۔شائی الجھن کا شکار ہوئی مگر انہوں نے ایسا ہی کیا۔اس شخص نے پھر شائی نیان کا خاکہ تیار کیا اور پھر یہ واقعہ شائی نیان بھول گئیں۔انہوں نے بتایا کہ جب لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ کرنسی نوٹ پر موجود لڑکی دیکھنے میں بالکل ان کی طرح نظر آتی ہے، تب تک انہیں یہ واقعہ یاد نہیں آیا تھا۔1988 میں چین نے ون یوآن کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا تھا جس میں 2 خواتین موجود تھیں جن میں سے ایک ڈونگ برادری جبکہ دوسری یا اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی تھی۔جس شخص سے شائی نیان کی ملاقات ہوئی تھی وہ ایک مصور ہا تامین تھے جو 3 سال تک چین کے جنوب مغربی خطے میں اقلیتی برادریوں کے رہن سہن کے انداز کا مشاہدہ کرتے رہے تھے۔Qingyun ٹان (شائی نیان کا گائوں اس سے منسلک ہے) کے حکومتی عہدیداران نے 2017 میں کہا تھا کہ انہیں شروع سے علم تھا کہ ون یوآن گرل کا تعلق Qingyun سے ہے اور ایسا لڑکی کے بالوں کے انداز اور جھمکے سے معلوم ہوا۔2010 میں حکام نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا یہ ون یوآن گرل بالکل شائی نیان جیسی ہے اور پھر انہوں نے اسے دریافت کیا۔اس وقت تک چین میں پہلے ہی نئے نوٹ جاری کر دیے گئے تھے جن میں مازے تنگ کی تصویر موجود تھی۔شائی نیان یہ بات دریافت کرکے زیادہ خوش نہیں ہوئیں کہ انہیں کرنسی نوٹ کا حصہ بنایا گیا اور ان کے بقول ہم اپنی زندگی معمول کے مطابق گزارتے رہے۔وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں اور بچپن سے ہی خاندان کے ساتھ کام کرنے لگی تھیں۔وہ اپنے گاں میں اپنے بالوں کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں گائوں کا پھول کہا جاتا تھا۔23 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔شائی نیان کے مطابق ان کے خاندان نے کبھی کرنسی نوٹ سے ملنے سے شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے امداد کی درخواست نہیں کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر