پاکستان کی فاتح انڈر 19 ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا گیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 191 رنز سے شکست دینے والی پاکستانی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 سے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس دوران ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد
چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50، 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے، فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔
میچ کا احوال
دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے، سمیر منہاس نے 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے شاندار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، اس کے ساتھ ہی سمیر ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بھی قرار پائے۔
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کامیابی ہمیں برسوں تک یاد رہے گی: توصیف احمد
پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
چھکے چوکوں کی بارش! سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں ریکارڈ بنا دیا
ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی جانب سے ملنے والے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جاوید میانداد کی ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقید
بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے، سوریا ونشی 26، ارون پٹیل 19، ارون جارج 16 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ کنشک چوہان اور ویدانت چوہان 9، 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر