امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب سے ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام پابندی کے شکار تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کے اعلان کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے۔یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں بھی نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، وینزویلا نے امریکی اقدام پر تاحال کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم اس سے قبل وہ امریکا پر اپنے تیل کے وسائل چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ حالیہ ہفتوں میں دوسرا موقع ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے، چند روز قبل بھی امریکا نے وینزویلا کے قریب سے ایک تیل بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر