وینزویلا میں امریکی مسلح مداخلت انسانی المیہ ہوگی: لاطینی امریکی ممالک کا انتباہ

ریو ڈی جنیرو (نیشنل ٹائمز) برازیل کے صدر لویس ایناسیو لولا دا سلوا نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں مسلح مداخلت ایک انسانی المیہ ہوگی، جبکہ امریکا کی جانب سے اس کے ہمسایہ ملک پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تمام پابندی والے آئل ٹینکروں کے داخلے اور اخراج روکنے کا حکم دیا، تاکہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے اہم مالی ذرائع کو نشانہ بنایا جا سکے۔لولا اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شائن باؤم نے اس ہفتے پہلے ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی تاہم جنوبی برازیل کے شہر فوز دو ایگواسو میں جنوبی امریکی مرکوسر بلاک کے اجلاس کے دوران لولا نے کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلکلینڈز جنگ کے 4 دہائیوں بعد جنوبی امریکا ایک بار پھر غیرعلاقائی فوجی طاقت کی موجودگی کا سامنا کر رہا ہے۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں لاطینی امریکی رہنماؤں نے وینزویلا میں جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے پرامن طریقے اختیار کرنے کا عہد کیا۔اس بیان کی حمایت ارجنٹائن، پیراگوئے، پانامہ کے صدور اور بولیویا، ایکواڈور، پیرو کے اعلیٰ حکام نے بھی کی۔



  تازہ ترین   
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر