اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید، سرد موسم بھی حملہ آور ہو گیا

غزہ(نیشنل ٹائمز) جنگ بندی معاہدے اور سرد موسم کے باوجود فلسطینیوں کے مصائب کم نہ ہوسکے۔خواتین اور بچوں سمیت شہری آبادی اسرائیلی حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید فلسطینی شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق تفاح کے علاقے میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملے میں بچے سمیت خاندان کے 5 افراد شہید ہو گئے۔دوسری جانب خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی سرد موسم اورامدادی قلت سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، سخت سرد موسم کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں بچوں میں ہائپوتھرمیا اور سانس کے امراض کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 53 ہزار سے زائد خیمے تباہ اور متاثر ہوئے، امدادی تنظیموں کے مطابق امداد کی رفتار موجودہ ضروریات سے بہت کم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر