غزہ میں پائیدار امن اسرائیل کے تعاون پر منحصر ہے: مصری وزیر خارجہ

قاہرہ(نیشنل ٹائمز) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں امن اور استحکام کی کامیابی بڑی حد تک اسرائیل کے تعاون پر منحصر ہے کیونکہ معاہدے پر عملدرآمد اور پائیدار امن کے لیے تعمیلاتی اقدامات ضروری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدرآمد، پھر چاہے وہ جنگ بندی ہو، فریقین کی ذمہ داریوں پر عمل ہو یا انسانی امداد کی رسائی ہو، وہ امن کے لیے ضروری ہے اور اس میں اسرائیل کا تعاون ایک کلیدی عنصر ہے، بالخصوص معاہدے کی شقوں کا احترام اور اس کے اہداف کا حصول۔بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ معاہدے کی مکمل شقوں پر عمل ہونا چاہئے تاکہ جنگ بندی مستحکم ہو، پھر معاہدے کے دوسری مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے، اس تناظر میں اگر اسرائیل کچھ اہم نکات پر تعاون نہ کرے تو امن منصوبے کی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔مصر اور قطر سمیت دیگر ثالث ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ امن معاہدے کی کامیابی صرف دستاویز پر دستخط تک محدود نہیں بلکہ عملی نفاذ، فریقین کی رضامندی اور بین الاقوامی کمیونٹی کے دباؤ سے ممکن ہے، جس میں اسرائیل کا تعاون ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر