فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ، امریکا کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

دمشق(نیشنل ٹائمز) امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے شروع کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ آپریشن ہاک آئی سٹرائیک کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کے واقعے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے، جس پر صدر ٹرمپ نے انتہائی سخت جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔شام پر فضائی حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے کر رہے ہیں، شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف وعدے کے مطابق بھرپور جوابی حملے کیے جا رہے ہیں، امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا، دوسری جانب شامی حکومت نے بھی داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر