غزہ میں سردیوں کی بارشیں، سیلاب کے باعث بھوک میں اضافہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن انیشی ایٹو نے کہا ہے کہ غزہ میں سردیوں کی بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اگست میں اعلان کیا گیا قحط اب انسانی امداد کی بہتررسائی کی بدولت ختم ہو گیا ہے، لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے صورتحال بدستور نازک رہنے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن انیشی ایٹو کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، لیکن صورتحال اب بھی نازک ہے کیونکہ غزہ کی آبادی کا 70 فیصد سے زائد حصہ عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہے جہاں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ادارے نے یہ بھی بتایا کہ غزہ پٹی کو ایمرجنسی درجہ بندی میں شامل کیا گیا لیکن غزہ کے کسی بھی علاقے کو اپریل 2026ء تک قحط کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر