سڈنی حملہ: مبینہ طور پر ملوث بھارتی نژاد شخص اور بیٹے کے پاسپورٹس منظرِ عام پر آ گئے

سڈنی (نیشنل ٹائمز) سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ حملے سے متعلق تحقیقات کے دوران مبینہ طور پر ملوث بھارتی نژاد شخص ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹس سامنے آ گئے ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق ساجد اکرم کو بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 24 فروری 2022 کو دس سال کے لیے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام کو ابتدا ہی سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم یہ معلومات فوری طور پر عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد بعض بھارتی میڈیا اداروں میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوششیں کی گئیں، جنہیں بعد ازاں گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک غیر ملکی جریدے کے مطابق 2020 میں آسٹریلیا نے مبینہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد آسٹریلیا میں مقیم بھارتی شہریوں کی پروفائلنگ تھا۔
مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ساجد اکرم نے حال ہی میں بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد اور مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق حتمی نتائج سامنے آنے تک کسی بھی دعوے کو حتمی قرار دینا قبل از وقت ہوگا، تاہم سامنے آنے والی معلومات نے اس واقعے کے کئی پہلوؤں پر نئے سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر