جاپان اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے، الزام تراشی میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک فوجی ترجمان نے جاپان کی جانب سے چین کی معمول کی فوجی تربیتی سرگرمیوں کو نام نہاد سلامتی کا خطرہ بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ جاپان اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے یا الزام تراشی کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات جاپان کی جانب سے حالیہ چینی طیارہ بردار بحری جہاز سے تربیتی پروازوں کے متعلق تبصرے کے جواب میں کہی۔
جیانگ نے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو پی ایل اے نیوی شپ لیاؤننگ کی قیادت میں بحری ٹاسک گروپ کے پی ایل اے نیوی شپ نان چھانگ (101) نے جاپان کو اطلاع دی تھی کہ ٹاسک گروپ طیارہ بردار جہاز سے تربیتی پرواز کرے گا جسے جاپانی بحری جہاز جے ایس ٹیروزوکی (116) نے وصول کرنے کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں پی ایل اے نیوی شپ نان چھانگ (101) نے دوبارہ جاپانی فریق کو اطلاع دی کہ تربیت بنیادی طور پر کیریئر کے جنوب میں سہ پہر کو 3 بجے شروع ہو کر تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہے گی جسے جے ایس ٹیروزوکی (116) نے دوبارہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔
ترجمان نے کہا کہ اسی پس منظر میں جاپانی لڑاکا طیارے متعدد بار تربیتی زون میں داخل ہوئے اور چینی فریق کو ہراساں کیا اور زور دیا کہ پرواز کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی تمام ذمہ داری جاپان پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے ذریعے جاپان نے ایک بار پھر اپنے عوام سے جھوٹ بولا اور چین کی معمول کی فوجی تربیت کو نام نہاد سکیورٹی خطرہ بنا کر اور خود کو جو اصل میں اشتعال دلانےوالا ہے، متاثرہ فریق کے طور پر پیش کر کے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر