ٹرمپ کے نشہ آور دوا فینٹانل کو بڑے پیمانے پر تباہی کا ہتھیار قرار دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دردکش دوا فینٹانل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹوآرڈر میں غیر قانونی فینٹانل کو نشہ آور دوا کے بجائے کیمیائی ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی محض دو ملی گرام یعنی تقریباً ناقابل شناخت مقدار جو نمک کے 10 سے 15 دانوں کے برابر ہوتی ہے انسان کے لئے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹوآرڈر میں کہا گیا کہ کئی سو ہزار امریکی شہری فینٹانل کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں، اس ایگزیکٹوآرڈر کے تحت محکمہ انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فینٹانل کی سمگلنگ کے مقدمات کی فوری تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ایگزیکٹوآرڈر وزارت جنگ اور محکمہ انصاف کو اس بات کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے کہ قانون نافذ کرنے میں مدد کے لئے فوجی وسائل فراہم کئے جائیں یا نہیں۔

  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ

  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر