چین کا جاپان سے تائیوان سے متعلق غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) چین نے جاپان سے تائیوان سے متعلق غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان سے متعلق اپنے ’’غلط اور گمراہ کن‘‘ بیانات واپس لے۔فو چھونگ نے یہ بات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن کے لئے قیادت کے موضوع پر ہونے والے کھلے مباحثے کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ رواں برس چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور عالمی فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور امن کے لیے قیادت کا تقاضا ہے کہ امن کی قدر کی جائے اور انصاف کو برقرار رکھا جائے۔رپورٹ کے مطابق چینی مندوب نے جاپان کی وزیرِ اعظم سانی تاکائیچی کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کو جاپان کے لئے نام نہاد بقا کے خطرے سے جوڑنا اور تائیوان کے معاملے میں فوجی مداخلت کا عندیہ دینا نہایت افسوسناک اور خطرناک طرزِ عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بیانات چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کے مترادف ہیں، دوسری عالمی جنگ میں شکست خوردہ ریاست کی حیثیت سے جاپان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں اور جنگ کے بعد قائم عالمی نظام اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کرتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات ایشیا اور دنیا بھر کے امن کے لئے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے تلخ اسباق آج بھی واضح ہیں، جب جاپانی عسکریت پسندوں نے نام نہاد سکیورٹی خطرات کے بہانے اسلحہ میں اضافہ کیا اور جارحیت کا راستہ اپنایا، جس کے نتیجے میں چین، ایشیا اور پوری دنیا کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔انہو ں نے زور دیا کہ 80 برس بعد دنیا کو عسکریت پسندی اور فاشزم کے دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے، انہوں نے جاپان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے غلط بیانات واپس لے، ماضی کی غلطیوں پر سنجیدگی سے غور کرے اور غلط راستے پر آگے بڑھنے سے باز رہے۔چینی مندوب نے واضح کیا کہ جاپان کی جانب سے ناجائز طور پر قبضہ کیے گئے تائیوان کی چین کو واپسی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے جو سیاسی اور قانونی طور پر ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر