آسٹریلیا کے بونڈی بیچ واقعے کا ملزم انڈین شہری ہے، بھارتی پولیس کی تصدیق

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز) سڈنی حملے کا ملزم بھارتی شہری نکلا، بھارتی پولیس نے تسلیم کرلیا۔
ریاست تلنگانہ کی پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس فائرنگ میں مارا گیا جب کہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ہی ان عوامل کی معلومات ہیں جن کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔دوسری جانب آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔
سڈنی حملہ، ساجد اکرم نے نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر منیلا کا سفر کیا: فلپائنی حکومت
حکام کا کہنا تھا کہ اس سفر کے مقصد کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔تلنگانہ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔واضح رہے اتوار کو ہونے والے اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر