بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز) بھارت کی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، سفاک مودی اورمفرور شیخ حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت اور سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا۔ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق بھارتی ایما پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلا دیش میں قتل وغارت اورسفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں، بنگلہ دیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی سفیر طلب کر لیا۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق مفرور حسینہ واجدانتخابات کو متاثر کرنےکیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہی ہے، بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر اور کمزور کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مفرور حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلا دیش میں آنے والےعام انتخابات سے پہلے بنایا، اقوام متحدہ بتا چکا ہے کہ حسینہ واجد نے فرار ہونے سے قبل عوامی تحریک کے ہی 1400افراد کو قتل کیا تھا۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت میں مفرور عوامی لیگ کے رہنما بنگلہ دیش میں تشدد بھڑکانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بھارت میں مقیم عوامی لیگ بنگلہ دیش میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنےبنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سےعثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ڈھاکہ میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سےعثمان ہادی شدید زخمی ہیں، شریف عثمان ہادی پہلے ہی شیخ حسینہ کے مفرور حمایتیوں کی طرف سے درجنوں قتل کی دھمکیوں کا بتا چکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں، قتل کی سازشوں اور شر انگیز واقعات میں ملوث رہا ہے، بھارت کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکو قتل کرچکا ہے جبکہ امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش بھی پیش پیش رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر