دھند کے ڈیرے، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور(نیشنل ٹائمز) دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد، موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ ، موٹر وے ایم 4 کو گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند ہے، کسووال، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔سید عمران احمد نے بتایا کہ خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند کا راج ہے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر