گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ شیڈول کا اعلان

گلگت بلتستان(نیشنل ٹائمز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 14 فروری 2026 بروز ہفتہ پولنگ ہوگی، 19 دسمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 26 دسمبر 2025 تک جمع کروائے جائیں گے۔چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت، الیکشن کمیشن ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، انتخابات سے عوامی مسائل براہ راست حل ہوں گے، بلدیاتی انتخابات جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔راجہ شہباز خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہ راست شمولیت کا موقع ملے گا، انتخابات صاف، شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر