آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

سڈنی(نیشنل ٹائمز) آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کے بونڈائی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، واقعے میں بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سڈنی میں حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے، امریکی صدر
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، ایک حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے جو سڈنی کا رہائشی ہے، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈائی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سڈنی واقعے پر بھارت و افغانستان کا جھوٹا پروپیگنڈا، پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیدیا
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا، امریکی صدر سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے، آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر