سڈنی میں حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر ہے۔
وائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔
آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا
امریکی صدر نے واقعے کے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں پیش آئے واقعے کے دوران ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں، اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو 2 بچوں کا باپ ہے اور سڈنی میں ایک دکان پر پھل فروخت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر