اے آئی پر ریاستی قوانین کا خاتمہ، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر ریاستی قوانین کے خاتمے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شام ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کا مقصد امریکی ریاستوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ضابطہ سازی کی صلاحیت کو محدود کرنا اور موجودہ ریاستی قوانین کے نفاذ کو روکنا ہے۔اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کے میدان میں امریکا یا چین میں سے کوئی ایک ہی فاتح ہوگا، 50 مختلف ریاستوں سے منظوری لینے کی کوشش کو بھول جائیں، اے آئی کیلئے مرکزی اتھارٹی سے منظوری کا نظام چاہتے ہیں، اے آئی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں قاتل امریکا آئے، سمندر کے راستے منشیات کی سمگلنگ 92 فیصد کم ہوگئی، وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنے جا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں یوکرین کو 350 بلین ڈالر دیے، بدلے میں کچھ حاصل نہ ہوا، یوکرین میں فوجیوں سمیت گزشتہ ماہ 25 ہزار افراد مارے گئے، ہم تیسری عالمی جنگ نہیں چاہتے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے متحرک کردار ادا کیا، غزہ میں قیام امن کیلئے کام کر رہے ہیں، ایران ایٹمی صلاحیت سے 2 ماہ پیچھے تھا، ہم نے اسے تباہ کر دیا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر