افغانستان میں انسانی بحران میں شدت، خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت، خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔
افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ جارجٹ گیگنن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اگرچہ افغانستان میں مجموعی طور پر سکیورٹی صورتحال بظاہر پرسکون ہے لیکن پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کے عبوری حکام بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی روابط کے مواقع کو مسلسل نظر انداز یا مسترد کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں جس سے ملک کے مستقبل کے ڈاکٹرز، اساتذہ اور رہنماؤں کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں میڈیا کی آزادی بھی شدید محدود ہو چکی ہے جبکہ نجی زندگی میں بھی حکومتی قوانین کے تحت مسلسل مداخلت کی جارہی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان میں خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی مؤثر انسانی امداد ممکن نہیں ہے۔جارجٹ گیگنن نے کہاکہ انسانی حقوق اختیاری نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں، افغانستان کے لئے خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، کام اور مکمل شراکت کے مواقع فراہم کرنا بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر