متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو سال 2025ء میں دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار دے دیا گیا۔
پاسپورٹ پاور انڈکس کے مطابق اماراتی شہری 179 ممالک میں ویزا فری سفر کے اہل ہیں، عالمی پاسپورٹ پاور رینکنگ میں سنگاپور کی دوسری اور سپین کی تیسری پوزیشن ہے، جبکہ یورپی ممالک نے 2025ء کی فہرست میں مضبوط سفری رسائی برقرار رکھی۔سفارتی معاہدوں نے یو اے ای کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر نمبر ون بنا دیا، اماراتی پاسپورٹ کی بڑھتی رسائی نے شہریوں کے عالمی سفر میں اضافہ کیا، امریکا اور دیگر بڑے ممالک اس سال ٹاپ رینکنگ میں شامل نہ ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی پاسپورٹس کی ویزا فری رسائی محدود سطح پر برقرار رہی، سال 2025ء میں سفارتی تعلقات اہم کردار ادا کر رہے ہیں، طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 91 نمبر پر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر