چین اور افریقہ کے درمیان انسانی حقوق کے تعاون پر سیمینار کا انعقاد

ہانگ ژو (شِنہوا) چین اور افریقہ کے درمیان انسانی حقوق کے تعاون سے متعلق ایک سیمینار انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر جن ہوا میں منعقد کیا گیا۔
یہ تقریب ژے جیانگ نارمل یونیورسٹی میں ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تقریباً 100 ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔ سیمینار میں چین کی جانب سے پیش کردہ 4 بڑے عالمی اقدامات، عالمی انسانی حقوق کے نظم ونسق اور چین-افریقہ عملی تعاون سمیت کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ژے جیانگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر ژانگ جیان ژین نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کا بنیادی ستون ہے۔
سیمینار کے دوران چین-افریقہ ہیومن رائٹس ریسرچ تھنک ٹینک کوآپریشن نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز کیا گیا جبکہ چین-افریقہ ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر کا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف افریقن سٹڈیز میں افتتاح بھی کیا گیا۔
چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کے نائب صدر شین یونگ شیانگ نے اس اقدام کو “انتہائی اہم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگے کی سوچ رکھنے والے، تعمیری اور قابل عمل اعلیٰ معیار کے تحقیقی نتائج سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ انسانی حقوق اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لئے چین اور افریقہ کی مشترکہ آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر