وینزویلا کی امریکا نواز ماریا کورینا کو نوبیل امن انعام مل گیا

اوسلو(نیشنل ٹائمز) وینزویلا کی امریکا نواز جمہوریت پسند رہنما ماریا کورینا کو نوبیل امن انعام مل گیا۔
اریا کورینا کی بیٹی اینا کورینا نے نوبیل انعام وصول کیا، نوبیل کمیٹی نے کہا ماریا کورینا کی جدوجہد آمریت کے خلاف جرات مندانہ مثال بنی، وینزویلا کی عوام کا کہنا ہے کہ ماریا کا امن انعام ملک میں نئی امید لایا ہے۔عوام کا مزید کہنا تھا کہ ماریا نے نوبیل انعام جیت کر دنیا بھر میں جمہوری تحریکوں کو حوصلہ دیا، عالمی برادری نے ماریا کورینا کو امن کا سفیر قرار دیا۔واضح رہے کہ ماریا کورینا نے نوبیل انعام امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا، ماریا کورینا نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، امریکی عوام اور ٹرمپ ہمارے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔نوبیل انعام یافتہ ماریا کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہماری آزادی کی جیت کی طرف قدم ہے، ماریا کورینا نے مزید کہا تھا کہ ہم فتح کے دہانے پر ہیں، آزادی کیلئے عالمی جمہوری اقوام ہماری حلیف ہیں۔یاد رہے کہ ماریا کورینا اسرائیل اور امریکا کو اپنے ہی ملک وینزویلا میں مسلح مداخلت کی دعوت دے چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر