پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: رضوان سعید شیخ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی اقدار اور قدرتی حسن سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ونٹرنیشنل ایونٹ روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے تقریباً ستر سفارتخانوں نے شرکت کی، اس رنگارنگ عالمی ثقافتی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ سب سے نمایاں رہا، جس نے غیر ملکی شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔تقریب میں امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے منفرد، وسیع اور دلکش ثقافتی ورثے کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے پر اظہارِ مسرت کیا۔سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی ہے، پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی اقدار اور قدرتی حسن سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔ونٹرنیشنل تقریب میں پاکستانی بوتھ سب کی توجہ کا مرکز رہا جہاں روایتی پاکستانی کھانوں اور چائے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور پاکستانی آرٹ، ثقافتی فن پاروں، جواہرات اور قیمتی پتھروں کی دلکش نمائش کی گئی۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مختلف ممالک کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی، انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر جین ڈو پلین اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ونٹرنیشنل جیسے ایونٹس عالمی ثقافتوں کو روشناس کرانے اور اقوامِ عالم کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے پاکستان بوتھ کی شاندار کامیابی میں حصہ ڈالنے والے تمام منتظمین اور سفارت خانۂ پاکستان واشنگٹن ڈی سی کی ٹیم کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا، تقریب کا اختتام پاکستان کی ثقافتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے عالمی سطح پر ایک بار پھر سراہے جانے کے ساتھ ہوا۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر