متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کے ڈیرے، دھند کا بھی راج، موٹرویز کئی مقامات سے بند

لاہور(نیشنل ٹائمز) ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کے ڈیرے رہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا، صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس237 ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں سب سے زیادہ اے کیو آئی فیصل آباد میں772 ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالہ میں 256 اور بہاولپور میں 279ریکارڈ کیا گیا۔مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم ون رشکئی سے پشاور اور ایم 3 رجانہ سے درخانہ تک بند کردی گئی، ،موٹروے ایم4 فیصل آباد سے ملتان اورایم5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، شہری سفر کے دوران احتجاجی تدابیر اختیار کریں۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر