نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) 1971ء کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کر کے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے 1971ء کی جنگ کے شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی جرات، فرض شناسی اور بہادری کو یاد کیا، جہاں انہوں نے دشمن کے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کی نشاندہی کر کے ریکوئیلس رائفلز کے عملے کی بھرپور رہنمائی کی۔سوار محمد حسین شہید کی بے خوف کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد بھارتی ٹینک تباہ ہوئے اور محاذِ جنگ کا رخ پاکستان کے حق میں بدل گیا، اسی دوران وہ دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے اور ہمیشہ کیلئے قومی تاریخ میں امر ہو گئے۔نشانِ حیدر سوار محمد حسین شہید کی قربانی آج بھی عزم و ہمت کی مثال ہے اور پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت سمجھی جاتی ہے، ان کا جذبہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جو مادرِ وطن کی حرمت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔قوم اس بہادر سپوت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک محفوظ، مضبوط اور با وقار پاکستان کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر