صیہونی فورسز کے زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ اور مغربی کنارے میں کارروائیاں تھم نہ سکیں۔
صیہونی فورسز کے مقبوضہ علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے جاری رہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، رہائشی علاقوں پر بمباری سے متعدد گھر تباہ ہوگئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔جبالیہ میں مسلسل گولہ باری کے باعث سیکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، شدید فائرنگ کے باعث طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک بروقت نہ پہنچ سکیں، امدادی مراکز پر حملے سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا۔ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات محدود ہوکر رہ گئیں، پانی، بجلی اور ادویات کی قلت نے حالات مزید خراب کر دیئے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر