لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز) لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری سے خط چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیا۔
خط میں کیس کی حساسیت اور عوامی غم و غصے کے باعث جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی صوبائی حکومت کے سینئرسول افسر کے سپرد کرنے کی تجویز ہے۔خط میں جے آئی ٹی میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایبٹ آباد پولیس اور پراسیکیوشن کی شمولیت کی سفارش کی گئی ہے۔چیف سیکرٹری کو ارسال کردہ خط میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو لاپتا ہوئیں، 5 دسمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا ساتھی ڈاکٹر کے سپرد کیا تھا، واپس نہ ملنے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔خط میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو اغوا اور قتل کرکے لاش لاری بنوٹا جنگل میں چھپائی، سی سی ٹی وی، سی ڈی آرز اور تفتیش سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔خط کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے تین ملزمان گرفتارکرلیے، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے، مزید جامع، آزاد اور ملٹی ایجنسی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی ضروری قرار دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر