بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے، روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے، کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا جس سے عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کی قاتل ہے، کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے، مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر