سعودی شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کئی گاڑیاں تباہ

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارش سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں۔
طوفانی بارش کے باعث ملبے تلے دب کر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، سعودی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی، بارش سے صحرائی علاقے بھی زیر آب آگئے۔واضح رہے کہ مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ گزشتہ روز بھی بارش ہوئی، مسجد نبویﷺ میں بھی باران رحمت سے سردی میں اضافہ ہوگیا تھا۔مدینہ منورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کربرسیں تھیں، گنبد خضریٰؐ پر برسنے والی بارش کے بعد روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے تھے، زائرین نے بادل برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا تھا۔حکام نے بارش کے باعث موسم سرد ہونے پر مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے گرم لباس ساتھ رکھنے کی اپیل کی تھی۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر