پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے

لاہور(دنیا نیوز)معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔
انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کر نے کا عزم ہے، پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا‘‘ قرار دیا ہے، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے، ترقی، انصاف اوراعتماد کا نظام اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدام کئے جائیں۔بدعنوانی کے بڑھتے ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب بدعنوانی کے مرتکب ہو کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں، رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار سمجھ لیا گیا ہے، پاکستان میں دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصولوں کو اپنا لیا جائے تو ملک سےکرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔کرپشن کے خاتمے اور ہر کام میرٹ پر چلانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی مایوسی اور ناامیدی کا خاتمہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر