کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ(دنیا نیوز))حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144کے دوران اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی، دفعہ 144کے دوران خواتین و بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع ہوگا، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لئے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے، خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی، پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی۔حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر