بھارتی فوجی مشقوں میں پھر سنگین ناکامی ، ٹینک نہر میں ڈوب گیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا ہے، جس نے بھارتی فوج کی تربیتی صلاحیت اور حفاظتی اقدامات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک نہر پار کرنے کی مشق کر رہا تھا، واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، جون 2024 میں لداخ میں اسی نوعیت کی مشق کے دوران ٹینک دریا میں بہہ گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، بار بار پیش آنے والے یہ حادثات بھارتی فوج میں معیار، تربیت اور حفاظتی انتظامات کے سنگین مسائل کو ظاہر کرتے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ٹینک معمولی نہر عبور نہ کر سکے تو حقیقی جنگی حالات میں اس کی کارکردگی پر سوال اٹھنا فطری ہے۔حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں نے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تربیتی طریقہ کار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر