بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 23 افراد ہلاک

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت کے سیاحتی مقام گوا کے نواحی قصبے میں لگی آگ نے مشہورِ زمانہ نائٹ کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 23 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نائٹ کلب کے ملازمین کی ہے، پولیس نے بتایا کہ آگ رات تقریباً 12 بجے کلب کے کچن ایریا میں گیس سلنڈر کے شدید دھماکے سے پھیلی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو آگ کا گولہ بنا دیا۔آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں جدوجہد کے بعد بھی تمام لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرامود ساونت نے ایکس پر پوسٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے اس دلخراش واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ارپورہ شمالی گوا کا وہ علاقہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، پرتعیش نائٹ لائف اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرا رہتا ہے، دسمبر کا مہینہ گوا میں پیک سیزن ہوتا ہے جب سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر