امریکہ اور یوکرین کے درمیان سکیورٹی فریم ورک پر اتفاق رائے ہوگیا، محکمہ خارجہ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے گزشتہ دو دن ملاقاتیں کیں جس کے دوران سکیورٹی فریم ورک کے انتظامات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے امن سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف اور چیف آف جنرل سٹاف آندرے ہنا توف کے ساتھ یوکرین میں پائیدار اور منصفانہ قیام امن کی طرف لے جانے والے مستند راستے کو آگے بڑھانے پر تعمیری بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کی گزشتہ دوہفتوں میں یہ چھٹی ملاقات تھی۔سیکرٹری عمروف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یوکرین کی ترجیح ایک ایسا حل ہے جو اس کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرے، یوکرینی عوام کی حفاظت یقینی بنائے اور خوشحال جمہوری مستقبل کے لئے مستحکم بنیاد فراہم کرے۔
شرکاء نے امریکہ اور روس کے درمیان حالیہ ملاقات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے سکیورٹی انتظامات کے فریم ورک پر اتفاق کیا اور دیرپا امن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری دفاعی صلاحیتوں پر بھی گفت وشنید کی۔
دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ کسی بھی معاہدے پر حقیقی پیش رفت روس کی طرف سے طویل المدتی امن کے لئے سنجیدہ عزم ظاہر کرنے پر منحصر ہے، جن میں کشیدگی کم کرنے اور قتل وغارت ختم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر