سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ایئرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر

ایڈنبرگ(نیشنل ٹائمز) سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ایئرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی تاخیر اور شیڈول میں شدید خلل تاحال برقرار ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، طیارے رن وے پر روک دیئے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق متاثرہ پروازوں میں کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں، کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی ایئر لائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئرپورٹ ٹیمیں مسئلہ مکمل حل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہی۔انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا سبب کلاؤڈ فئیر نہیں، کچھ پروازوں کاراستہ تبدیل کر کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی لینڈنگ کروائی گئی۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر