فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قومی امنگوں کے عین مطابق ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھرا، پاک افواج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قوم کی امنگوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر جوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے۔ورزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا وڑن ملکی دفاع، قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لئے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، بلوچستان کی عوام فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی وحدت، یکجہتی اور دفاع کے سفر میں بلوچستان ہمیشہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل زیادہ محفوظ، مستحکم اور روشن دکھائی دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر