خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا یا نہ لگنا صوبائی حکومت پر منحصر ہے: فیصل کریم کنڈی

صوابی(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ گورنر راج لگنا یا نہ لگنا صوبائی حکومت پر منحصر ہے۔
پرمولی فیڈر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق سے تعاون کرے تو گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، دہشتگردی کے خلاف صوبائی حکومت کو وفاق سے تعاون کرنا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشتگردی کا شکار ہے، افسران، سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور شہری شہید ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اداروں کی مدد کرے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملاقات کے لیے ہڑتال اور روڈ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، عدالتی معاملات عدالت میں ہی حل کیے جائیں، صوبائی حکومت مسائل کو وفاق کے ساتھ افہام و تفہیم سے حل کرے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج لگانے کا اختیار آئین نے وفاقی حکومت کو دیا ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین کو صوبے سے نکالنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر