دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن دور میں ملکی معاشی صورتحال خوفناک تھی، جوبائیڈن کے دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آج دنیا کا پرکشش ملک ہے، امریکا میں کمپیوٹرچپس بننا شروع ہوگئی ہیں، بگ بیوٹی فل بل کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے نوبل امن انعام اس لئے نہیں ملا کہ روس یوکرین جنگ نہیں رکوائی کہا گیا کہ یہ جنگ رکوائیں گے تو انعام ملے گا لیکن یہ نہیں دیکھا گیا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں۔ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، 9 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، اب صرف ایک جنگ بند کرانا رہ گئی ہے، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ انہیں تو ہر جنگ رکوانے پر امن انعام ملنا چاہئے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے، نوبل انعام پانی والی خاتون نے بھی مجھے امن کے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے جنگوں کے باعث ہونے والی اموات کی فکر ہوتی ہے، گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ میں 27ہزار افراد مارے گئے، روس یوکرین جنگ رکوانا اتنا آسان نہیں، صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ کابینہ ارکان معاشی ترقی اور سلامتی پر توجہ مرکوز کریں، امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے، دس ماہ میں 18 ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں ملکی تاریخ کی بد ترین مہنگائی وراثت میں ملی تھی، ہم نے دوائیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی، امریکا میں مہنگائی کم ہوئی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر