میانمار: فراڈ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

میانمار(نیشنل ٹائمز) میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کےخلاف مقامی فوج نےکریک ڈاؤن کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا۔
تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا، رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے تھائی لینڈ کے حکام نے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا۔تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکل کر پہنچے تھے۔تھائی حکومت نے پاکستانی اداروں سے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا، تھائی حکومت نے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے پاکستانیوں کے نام 5 سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نوجوانوں کو ورک ویزا پر بلا کر قید کر لیا جاتا ہے، پاکستانی ان ممالک میں ورک ویزوں اور ایسی آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر