اسرائیلی حملے شام میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں: امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملے شام میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں اور اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سکیورٹی معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں حملے روکیں کیونکہ اگر وہ ایسا ہی کرتے رہے تو خود اپنا سیاسی نقصان کریں گے اور ایک بڑا سفارتی موقع گنوا بیٹھیں گے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ شام میں اسرائیل کے مسلسل حملے ملک کے عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں اور اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سکیورٹی معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو شام کے جنوبی قصبے بیت جن میں ہونے والی اسرائیلی کارروائی کے بارے میں امریکا کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔شام کے لئے امریکا کے خصوصی مندوب ٹام باراک اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں نے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ شام کے حوالے سے سخت اور کشیدہ ماحول میں بات چیت کی ہے۔امریکی حکام نے مزید بتایا کہ انہوں نے شام کے حکام کے ساتھ بھی رابطے کیے تاکہ مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر