جنوبی کوریا کے صدر کی عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ رابطوں کے ذرائع بحال کرنے کی تجویز

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے صدر لی جئی-میونگ نے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آرکے) کے ساتھ رابطوں کے ذرائع بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق لی نے یہ بات 22 ویں پرامن اتحاد مشاورتی کونسل کی افتتاحی تقریب میں کہی،، یہ کو نسل صدر کو اتحاد کے معاملات میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الکوریائی مکالمہ، جو سات سال سے معطل ہے، پرامن بقائے باہمی پر مبنی نئے بین الکوریائی تعلقات کا نکتہ آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ارادی فوجی جھڑپوں کو روکنے کے لئے بین الکوریائی اجلاس شروع ہونے چاہئیں، کوریائی خطے کے تقسیم ہونے کی وجہ سے عوام کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کو حل کیا جانا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان زیر التوا معاملات پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کھلے اور مخلصانہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے بین الکوریائی رابطوں کے ذرائع کی بحالی کی تجویز پیش کی۔
صدر ، جو اس کونسل کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داری سرانجام دیتے ہیں، نے کہا کہ دونوں ممالک بتدریج بین الکوریائی تبادلے اور ماحولیاتی و موسمیاتی، قدرتی آفات و بچاؤ اور عوامی صحت و طبی خدمات جیسے شعبوں میں تعاون کے منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔
لی نے زور دیا کہ ان کی حکومت جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی صورتحال ختم کرنے، جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما حاصل کرنے اور دائمی امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے دونوں کوریائی ممالک کے درمیان دشمنی اور تصادم ختم کرنے اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی نئے بین الکوریائی تعلقات قائم کرنے کا عہد کیا۔



  تازہ ترین   
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر